دیسی گھی کے فوائد

دیسی گھی کے فوائد
 

دیسی گھی کے فوائد دیسی گھی کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنے سے مندرجہ ذیل طبی فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ قبض سے نجات مختلف وجوہات کی بنیاد پر قبض کی علامات لاحق ہو سکتی ہیں۔ ان علامات سے چھٹکارا پانے کے لیے گھی بہت اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ اگر آپ قبض کی علامات کا شکار ہیں تو باقاعدگی کے ساتھ ہر روز رات کو سونے سے پہلے دیسی دگھی کے ایک یا دو چائے کے چمچ ایک گلاس نیم گرم دودھ میں شامل کر کے پی لیں۔ نیم گرم دودھ میں دیسی گھی استعمال کرنے سے قبض کی علامات میں واضح کمی آئے گی۔ وٹامنز سے بھرپور اگر آپ دیسی گھی کو ہر روز استعمال کرتے ہیں تو آپ کو وٹامنز اور سپلیمنٹس استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہے، کیوں کہ ایک چمچ گھی میں وٹامن اے، وٹامن ڈی، وٹامن ای، اور وٹامن کے موجود ہوتے ہیں۔ وٹامن اے جِلد، ہڈیوں، اور مدافعتی نظام کو بہتر بناتا ہے جب کہ وٹامن ڈی ہڈیوں کو کیلشیم جذب کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کے علاوہ وٹامن ای آنکھوں کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے اور وٹامن کے خون کو پتلا کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ یہ تمام وٹامنز جسمانی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری تصور کیے جاتے ہیں، جو کہ دیسی گھی میں کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔دیسی گھی میں کوجیگیٹڈ لینولیس نامی جز پایا جاتا ہے جو بلڈ پریشر سمیت مختلف قسم کے کینسر کے خلاف مزاحمت کرنے میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ تاہم سائنسدانوں کا کہنا ہے اس معاملے میں ابھی مزید طبی تحقیق کی ضرورت ہے۔ موسمی بیماریوں سے تحفظ اگر دیسی گھی میں چند تلسی کے پتے شامل کر لیے جائیں تو نزلہ، کھانسی، اور زکام جیسی بہت سے بیماریوں سے بچاؤ میں مدد ملتی ہے، اس کے علاوہ تلسی اور دیسی گھی کا مکسچر ذیابیطس کے مرض میں بھی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ جوڑوں کے درد میں مفید دیسی گھی کو زیادہ عرصے تک باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنے سے نہ صرف جسم میں موجود نقصان دہ چربی کی مقدار کم ہوتی ہے بلکہ پٹھوں کی مضبوطی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہڈیوں اور جوڑوں کے درد کی علامات میں بھی کمی آتی ہے۔ مدافعتی نظام کی مضبوطی بیماریوں سے بچنے کے لیے ہمارے مدافعتی نظام کو مضبوط ہونا بہت ضروری ہے، اگر مدافعتی نظام مضبوط نہ ہو تو بہت سی بیماریوں کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ دیسی گھی میں اینٹی آکسیڈنٹس وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جو جسم کو مختلف بیماریوں سے بچاتے ہیں۔ گلے کی سوزش میں کمی گلے کی سوزش میں کمی لانے کے لیے دیسی گھی بہت اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ اس سوزش سے چھٹکارا پانے کے لیے ایک چمچ دیسی گھی میں ایک چمچ شہد، تھوڑی سی ادرک، اور چٹکی بھر کالی مرچ اور نمک شامل کر لیں اور ایک گلاس پانی میں آمیزہ بنا کر پی لیں۔ پیٹ بھرا رہنے کا احساس گھی میں موجود چربی کی وجہ سے پیٹ زیادہ دیر تک بھرے رہنے کا احساس رہتا ہے، جس سے بھوک کم لگتی ہے اور انسان نقصان دہ کھانوں سے محفوظ رہتا ہے۔ دیسی گھی کے مزید فوائد کے متعلق معلومات کسی ماہرِ غذائیت سے حاصل کی جا سکتی ہیں، کسی بھی ماہرِ غذائیت سے آسانی کے ساتھ رابطہ کرنے کے لیے آپ ہیلتھ وائر کا پلیٹ فارم استعمال کر سکتے ہیں، کیوں کہ ہیلتھ وائر نے رابطوں کو بہت آسان بنا دیا ہے

Post a Comment

0 Comments